خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ تیر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٥ ذو القعدة ١٤٣٩

Tuesday, July 17, 2018

وقت :   Tuesday, November 21, 2017 خبر کوڈ : 70327
مولوی فایق رستمی:
شہید علماء نے دین اسلام کے راستے پر اپنی جانوں کو قربان کردیا
سماجی: ایران کی خبرگان اسمبلی میں اہل سنت نمائندے نے کہا شہید علماء نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایرانی خبرگان اسمبلی کے رکن اور صوبہ کردستان کے نامور اہل سنت عالم دین مولوی فایق رستمی نے شہر سنندج میں 50 شہید علماء کے اعزاز میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا شہید علماء نے اسلام کی سربلندی اور پیغمبر اسلام(ص) کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا۔

انہوں نے مزید کہا صوبہ کردستان سے 50 علماء نے اسلامی اور انقلابی اقدار کو زندہ کرنے کیلئے اپنی جانوں کو قربان کیا اور یہ وحدت و یکجہتی کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا صوبہ کردستان کے شہید علماء اور اس صوبے کے دیگر شہدا ہمارے لئے باعث افتخار ہیں۔

انہوں نے کہا شہدا نے اپنا خون دے کر انقلاب اسلامی کے درخت کو اور زیادہ مضبوط کیا۔

مولوی رستمی نے کہا ہمیں شہدا کے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔

670861

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سرداربریگیڈئیر غیب پرور:

دشمن، ایرانی عوام کی زبان میں اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنےکےدرپے ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: بسیج آرگنائزیشن کے سربراہ نےاس مطلب کہ اس وقت دشمن ایک طاقتور میڈیا ایجاد کرکے ایرانی عوام کی زبان میں اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنے کے درپے ہے، ہم سپاہ، بسیج اورعلماء کےدرمیان گہرے تعلقات پراصرار کرتے ہیں اورعلماء کی ہدایات کو اپنے لیے مشعل راہ قراردیتے ہیں۔

منتخب خبریں