خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Tuesday, November 21, 2017 خبر کوڈ : 70331

یمن اور شام کے عوام کو انسان دوستانہ امداد کی فراہمی ضروری
خبررساں ایجنسی شبستان ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے معاون مارک لوکاک سے ملاقات میں کہا کہ یمن میں جنگ ختم اور یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کی لئے حالات کو بہتر بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون لوکاک نے بھی اس ملاقات میں یمن میں جنگ اور قحط کی وجہ سے بدترین انسانی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام کو فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملہ شروع کر رکھے ہیں جو ابھی تک تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں-

سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں میں ہزاروں یمنی شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں