خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Sunday, November 26, 2017 خبر کوڈ : 70389

صدر حسن روحانی اور صدر بشار اسد کی ٹیلیفون پر گفتگو
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اور شام کے صدر بشار اسد نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے اس گفتگو میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا رہےگا ۔ صدر حسن روحانی نے دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کامیابیوں پر شامی صدر اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت اور عوام نے باہمی اتحاد سے دہشت گردوں کو تاریخی شکست سے دوچار کردیا ہے۔ 
صدر حسن روحانی نے کہا کہ عراق اور شام میں داعش کی حکومت اور نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ دہشت گرد اب عراق اور شام سے فرار کررہے ہیں اگر چہ امریکہ انھیں وہاں موجود رکھنے کی کوشش کررہا ہے ۔صدر بشار اسد نے بھی اس گفتگو میں داعش کے آخری ٹھکانے پر شامی فورسز کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی میں شام کے تمام اتحادی اور اسلامی مزآحمتی تنظیمیں شریک ہیں یہ کامیابی حق کی باطل پر فتح کامظہر ہے ۔ شام کے صدر نے عرب لیگ کے ایران کے خلاف بیانیہ کو عرب رہنماؤں کی حماقت قراردیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کے بیانیہ سے عرب عوام کا کوئی تعلق نہیں ہے عرب عوام کا حساب و کتاب عرب لیگ سے بالکل الگ اور جدا ہے۔ صدر اسد نے کہا کہ عرب لیگ امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کا ادارہ بن گیا ہے اور اس کی عرب اقوام کے مفادات پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں