خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Sunday, December 03, 2017 خبر کوڈ : 70455

سوشل میڈیا ظہورِ امام زمانہ عج کی راہ ہموار کرنے کا بہترین ذریعہ ہے
شبستان نیوز : مہدویت کے موضوع پر تحقیق کرنے والے محقق کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیانیک اور صالح لوگوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے کیونکہ یہ ایک ایسا وسیلہ ہے جس کی مدد سے پوری دنیا ایک گھر کی شکل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں ایک عالمی انقلاب کی راہ کو اچھے طریقے سے ہموار کیا جا سکتا ہے۔

بیرجند سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

علی اکبر رائفی پور نے بیرجند کی اوپن اسلامی یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم مدرسہ اور یونیورسٹی میں زندگی کو برتنے کے طور طریقے اچھے انداز میں سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اور ہمارا تعلیمی ماحول بعض اوقات ہمیں زندگی کی باقی مہارتوں سے دور لے جاتا ہے اس کی وجہ سے کافی مشکلات ہماری زندگی میں پیش آتی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کی باقی مہارتوں کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے بارے میں بھی ہمارا یہی رویہ ہےکہ ہم اس کے صحیح استفادے سے آشنا ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ صالحین کے ہاتھوں میں ہونا چاہیے اور اس سے ہم امام زمانہ عج کے ظہور کی راہ کو ہموار کرنے کا کام لے سکتے ہیں۔

673517

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں