خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Sunday, December 03, 2017 خبر کوڈ : 70456

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے فلسطینی حکومت کی دنیا سے مدد کی اپیل
شبستان نیوز : فلسطین کی حکومت نے عالمی سطح پر اپیل کی ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی شہریوں کی طرف سے کیے جانے والے حملے رکوانے کے لیے فلسطینی حکومت کی مدد کی جائے۔

شبستان نیو ز ایجنسی نے نیوز چینل الجزیرہ کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ فلسطینی حکومت کے ترجمان یوسف محمود نے  اپنے ایک بیان میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے وسط میں واقع صحن قبہ الصخرہ پر یہودی شدت پسند شہریوں کی طرف سے کیے جانے والے حملے تشویشناک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حملے اسرائیلی غاصب پولیس کی نگرانی اور حمایت کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودی شدت پسند شہریوں کی طرف سے کیے جانے والے یہ حملےاور اسرائیلی غاصب پولیس کی طرف سے ان کی حمایت اور حفاظت اسلامی مقدسات کی کھلی توہین اور مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی کھلی اہانت ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی شدت پسند شہریوں کی طرف سے کیے جانے والے یہ اقدامات تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا ان تمام گھناؤنے اقدامات کی اصل ذمہ داری غاصب اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

یوسف محمود نے تمام عربی ممالک، عالم اسلام اور دنیا کے دیگر ممالک سے یہودی شدت پسندوں کی طرف سے کیے جانے والے ان حملوں کو فوری طور پر رکوانے کی اپیل کی ہے۔

673505

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں