خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Sunday, December 03, 2017 خبر کوڈ : 70457

رہبر معظم نے مغربی جوانوں کو اسلام کے اصلی مآخذ کی طرف رجوع کرنے کی تاکید کی ہے
شبستان نیو ز : آیت اللہ اختری نے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید خامنہ ای کی طرف سے یورپی جوانوں کو لکھے گئے خط میں اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ وہ اسلام کی اصل تعلیمات سے آشنا ہونے کے لیے اس کے اصلی منابع اور مآخذ کی طرف رجوع کریں اور اسلام کے مآخذ سے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کریں، ان ذرائع سے اسلام کو نہ سمجھیں جنہیں دشمن بیان کرتا ہے یا ان معلومات کی طرف نہ جائیں جو ہمارا دشمن اسلام کے خلاف تیار کرتا ہے۔

مجمع جہانی اہل بیت کے جنرل سیکرٹری آیت محمد حسن اختری نے آج ایک پریس کانفرس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک میرا خیال ہے کہ مشرق وسطیٰ کے خطے کے حوالے سعودی عرب اور اس ک حامیوں کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آیا۔ وہ لوگ اسی کوشش میں ہیں اس خطے میں جو مشکلات پیش آ چکی ہیں ان کی وجہ سے وہ اپنے لیے زیادہ سے زیادہ کس حد تک مفاد حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن قتل و غارت اور خونریزی کے بدلے میں ملنے والے بدبختی اور گناہ کے سوا ان کے ہاتھ کچھ آنے والا نہیں ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی طرف سے یورپی جوانوں کو لکھے گئے خط کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ سید خامنہ ای کی طرف سے یورپی جوانوں کو لکھے گئے خط میں اس بات کی تاکید کی ہے کہ وہ اسلام کی اصل تعلیمات سے آشنا ہونے کے لیے اس کے اصلی منابع اور مآخذ کی طرف رجوع کریں اور اسلام کے مآخذ سے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کریں، ان ذرائع سے اسلام کو نہ سمجھیں جنہیں دشمن بیان کرتا ہے یا ان معلومات کی طرف نہ جائیں جو ہمارا دشمن  اسلام کے خلاف تیار کرتا ہے۔

673467

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں