خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ تیر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٥ ذو القعدة ١٤٣٩

Tuesday, July 17, 2018

وقت :   Sunday, December 03, 2017 خبر کوڈ : 70458

وحدت اسلامی کی تقویت کے لیے مساجد میں معتدل گفتگو کو فروغ دینے کی ضرورت ہے
شبسستان نیوز : آیت اللہ سید ہاشم حمیدی نے کہا ہے کہ معاشرے کے اندر وحدت اسلامی کو فروغ دینے کے لیے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ مساجد کے اندر معتدل انداز گفتگو کی ترویج کی جائے اور شدت پسندی اور تکفیریت سے دوری اختیار کی جائے۔

آیت اللہ سید ہاشم حمیدی نے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مساجد کے اندر حاضر ہونے والے افراد کے درمیان وحدت و اتحاد کی فضا کو ایجاد کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جوانوں کی صحیح نفسیات سمجھی جائے ، ان کی مشکلات کا ادراک کیا جائے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ائمہ جماعت کے لیے ضروری ہے کہ وہ پوری تواضع اور انکساری کے ساتھ جوانوں کے ساتھ اپنا میل ملاپ رکھیں تا کہ ان کی مشکلات کو سمجھ کر ان کا بہتر انداز میں حل کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید آیت اللہ بہشتی نے ایک برجستہ  علمی شخصیت ہونے کے باوجود قم میں ایک ہائی سکول کا پرنسپل بننا قبول کر لیا تھا کیونکہ ان کا اس بات پر یقین تھا کہ ہمیں جوانوں کے لیے کام کرنا ہے تو اس راہ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ان کی زبان و نفسیات سے بھی آشنا ہوں۔

انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ معاشرے کے اندر وحدت اسلامی کو فروغ دینے کے لیے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ مساجد کے اندر معتدل انداز گفتگو کی ترویج کی جائے اور شدت پسندی اور تکفیریت سے دوری اختیار کی جائے۔

673329

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سرداربریگیڈئیر غیب پرور:

دشمن، ایرانی عوام کی زبان میں اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنےکےدرپے ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: بسیج آرگنائزیشن کے سربراہ نےاس مطلب کہ اس وقت دشمن ایک طاقتور میڈیا ایجاد کرکے ایرانی عوام کی زبان میں اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنے کے درپے ہے، ہم سپاہ، بسیج اورعلماء کےدرمیان گہرے تعلقات پراصرار کرتے ہیں اورعلماء کی ہدایات کو اپنے لیے مشعل راہ قراردیتے ہیں۔

منتخب خبریں