خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Sunday, December 03, 2017 خبر کوڈ : 70459

لندن میں مسلمانوں کا ’’مک ڈونلڈ‘‘ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
شبستان نیوز : لندن میں واقع ریستوران ’’مک ڈونلڈ‘‘ کے سامنے مسلمانوں کا ایک اجتماع جمع ہوا جو احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔

شبستان نیوز ایجنسی نے نیوز ویب Socialistworker کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ پچاس سے زائد افراد کا ایک گروہ جن میں اکثریت خواتین کی تھی، مک ڈونلڈ ریستوران کے سامنے جمع ہوا۔ یہ ہوٹل لندن کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ جمع ہونے والے افراد مک ڈونلڈ ریستوران کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مک ڈونلڈ ریستوران کے سیکیورٹی گارڈز نے ایک باحجاب مسلمان جوان لڑکی کو ہوٹل میں داخل ہونے سے روکا جس کے خلاف ہم لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین ’’اسلام فوبیا نامنظور نامنظور‘‘ اور ’’مسلمان یہیں رہیں گے‘‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

مک ڈونلڈ ریستوران کے سامنے اس کی انتظامیہ کے خلاف کیا جانے والا احتجاجی مظاہرہ ’’نژاد پرستی کے خلاف مقابلہ‘‘ نامی ایک تنظیم کی حمایت سے کیا گیا۔

مظاہرے میں شریک ایک شخص نے بتایا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کا سامنا ہمیں ہر روز کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ ہم ان لوگوں کو ڈراتے ہوں جبکہ یہ لوگ ہمیں ڈراتے رہتے ہیں۔

نفیسہ نے کہا کہ  میں ایک ادارے میں ملازمت کرتی ہوں۔ ہم خواتین سخت حالات سے گزرنا پڑتا ہے لیکن یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ہمیں حجاب کے ساتھ سڑکوں پر دیکھیں اور نہ ہی ہمیں اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ ہم کھانے پینے کی اشیاء خرید سکیں۔

ریستوران کا مالک باہر نکلا مگر مظاہرین نے اسے اندر دھکیل دیا اور اس سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ اس ریستوران میں ایسے کسی بھی واقعے کے وقوع پذیر نہ ہونے کا وعدہ کرے۔

673496

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں