خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۱ تیر ۱۳۹۹

السبت ٢١ ذو القعدة ١٤٤١

Saturday, July 11, 2020

وقت :   Monday, December 4, 2017 خبر کوڈ : 70469

اقوام متحدہ کی یمن کےخلاف زمینی اورفضائی حملوں کو بند کرنےکی درخواست
خبررساں ایجنسی شبستان: اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نے یمن میں جنگ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئےاس ملک پرفضائی اورزمینی حملوں کو فوری طورپربند کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےالعالم کےحوالے سےنقل کیا ہےکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نےاتوارکے دن یمن میں جنگ کرنے والے تمام گروہوں سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ اس ملک پراپنے زمینی اورفضائی حملوں کو فوری طورپربند کریں۔

انہوں نے اسی طرح مطالبہ کیا ہےکہ اس ملک میں تمام تجارتی برآمدات اوردرآمدات کا سلسلہ بحال ہونا چاہیے کیونکہ یمن کے لاکھوں افراد بھوک، بیماری اوراجتماعی موت جیسےخطروں سےمبتلا ہیں۔

یاد رہےکہ علی عبداللہ صالح اس سےقبل اشارۃ اعلان کیا تھا کہ وہ انصاراللہ کی حمایت ترک کررہا ہے۔ اس اعلان کے بعد سعودی عرب کی قیادت میں عربی اتحاد نے صنعا شہرپربمباری شروع کردی تھی۔

قابل ذکرہےکہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کی جانب سے یمن پروحشیانہ حملوں کے نتیجےمیں اس ملک کا انفراسٹرکچرتباہ ہوچکا ہے اورمختلف قسم کی وبائیں پھیل چکی ہیں کہ جن کے نتیجے میں سینکڑوں افراد بالخصوص بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

673610

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں