خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Monday, December 04, 2017 خبر کوڈ : 70472

تہران میں وحدت اسلامی کی اکتیسویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: 5دسمبربروزمنگل کو تہران میں وحدت اسلامی کی اکتیسویں بین الاقوامی کانفرنس کا آغازہورہا ہےکہ جس میں ایران کےصدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی خطاب کریں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےاکتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی نیوزکمیٹی کے حوالےسے نقل کیا ہےکہ تقریب مذاہب اسلامی کی ورلڈ اسمبلی کی کوششوں سے یہ تین روزہ کانفرنس منعقد ہورہی ہےجس میں پانچ سوغیرملکی اورملکی مہمان شرکت کررہے ہیں۔

وحدت اسلامی اکتیسویں بین الاقوامی کانفرنس کےشرکاء وحدت اورنئےاسلامی تمدن کے لوازمات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

اس کانفرنس میں مندرجہ ذیل چھ موضوعات پرتخصصی نشستیں منعقد ہوں گی: عالم اسلام کی موجودہ صورتحال اورتہذیب وتمدن سازل موضوعات کو متحرک کرنےکے راستے، نئے اسلامی تمدن کی خصوصیات اورمغرب سےاس کا فرق، نئے اسلامی تمدن کی تشکیل کی غرض سےعالم اسلام کے مجددین کے منصوبے، نئے اسلامی تمدن کی تشکیل میں تقریبی یونینز اورمسلمانوں کی خود اعتمادی کا کردار، سعی حمیدہ،  وحدت اسلامی کی حکمت عملی کے ہم پلہ نیا اسلامی تمدن۔ اسی طرح اس کانفرنس کی سائڈ لائن پرعلمائے مزاحمت کی عالمی یونین، سادات کی عالمی یونین اور مسلمان خواتین کی عالمی یونین جیسےموضوعات پرنشستیں منعقد ہوں گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرحجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اسی طرح اس کانفرنس کےغیرملکی مہمان پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے دن قائد انقلاب اسلامی سےملاقات کرتے ہوئے ان کے بیانات سے مستفید ہوں گے۔

673618

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں