خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Monday, December 04, 2017 خبر کوڈ : 70473
حجۃ الاسلام محمد رضا فوادیان:
مہدویت، تمام مذاہب کےپیروکاروں کو متحد کرسکتی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: اس وقت جب صہیونی، اسلام کےخاتمےاورمسلمانوں کےمابین تفرقہ ڈالنےکےمنصوبے بنارہے ہیں تو ہمیں اپنے مشترکہ نکات پرزیادہ سے زیادہ تاکید کرنی چاہیے اور مہدویت ایک ایسا موضوع ہےکہ جو تمام ملتوں کو ایک دسترخوان پرجمع کرسکتی ہے تاکہ وہ باہم گفتگو کریں۔

مہدویت کےمحقق حجۃ الاسلام محمد رضا فوادیان نےخبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارسے گفتگو کے دوران کہا ہےکہ تمام ادیان کے درمیان ایک مشترکہ موضوع مہدویت کا عقیدہ ہے۔ اسی طرح تمام اسلامی مذاہب، مہدویت اورحضرت مہدی علیہ السلام کےظہورکا عقیدہ رکھتے ہیں اور رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مہدویت کے بارے میں پانچ سو سے زائد احادیث موجود ہیں لہذا اہل سنت بھی اس مسئلےکے معتقد ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ یہاں تک کہ وہابیت بھی مہدویت کی احادیث کو متواتراورصحیح سمجھتی ہے۔ سعودی عرب کے ڈاکٹرعبدالعظیم البستوی نے( المھدی المنتظر) کے نام پرایک کتاب لکھی ہے اوراس میں مہدویت کے بارے میں صحیح اورضعیف احادیث کو جمع کیا ہے۔

حجۃ الاسلام فوادیا نےکہا ہےکہ مسئلہ مہدویت کے بارے میں اہل سنت کےعقیدے میں کوئی شک نہیں ہے اوران کے پاس ایسی احادیث ہیں کہ جو ہمارے پاس نہیں ہیں۔ نمونہ کےطورپر( جو بھی مہدی کا منکرہو وہ کافرہے)۔ اس کےعلاوہ دس سے زائد موارد میں ہم اہل سنت کے ساتھ متفقہ نقطہ نظڑرکھتے ہیں، وہ مہدی(ع) کو پیغمبرکا کا بارہواں خلیفہ اورحضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نسل سے قراردیتے ہیں کہ جن کے ظہورسے پہلے دنیا میں علامات رونما ہوں گی۔ انہوں نے بھی سفیانی کے خروج اورزمین کے دھنسنےکے واقعہ کو بھی نقل کیا ہے اورامام زمانہ علیہ السلام کا آکردنیا کو عدل وانصاف سے بھردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اب جب کہ ہم تمام مذاہب مسئلہ مہدویت پراتفاق نظررکھتے ہیں لہذا بہتریہ ہے کہ ہم اسے موضوع کو وحدت کے اسباب میں سے قراردیں۔

انہوں نے کہا ہےکہ مہدویت سےمربوط تمام احادیث ایسی احادیث ہیں کہ جو بھی حریت پسند انسان اس بارے میں غوروفکرکرے گا وہ اس موضوع کا دلداہ ہوجائےگا۔ اہل سنت کے تمام فرقوں نے حضرت امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں کتابیں تحریرکی ہوئی ہیں۔

حجۃ الاسلام فوادیان نےآخرمیں کہا ہےکہ اس دورمیں انتہائی مناسب ہےکہ تمام امتوں اورملتوں کو اس مشترکہ موضوع کےگرد جمع ہوجانا چاہیے اوراپنےاختلافات کواتحاد میں تبدیل کریں اوراسی وحدت کےسائے میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا دنیا والوں کے سامنےتعارف کروائیں۔

673389

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں