خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ١٤ صفر ١٤٤٠

Wednesday, October 24, 2018

وقت :   Tuesday, December 05, 2017 خبر کوڈ : 70490

عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا کی امام خمینی کے حرم میں حاضری
خبررساں ایجنسی شبستان ہمارے نمائندے کے مطابق عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی اور حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شریک دیگر غیر ملکی مہمانوں کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کا قیام امام خمینی رح کی عظیم آرزو تھی جس کی تکمیل کے لیے عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا ہر سال انعقاد کیا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے شرکا آج امام خمینی سے تجدید عہد وفا کے لیے آپ کے مزار پر حاضر ہوئے ہیں اور انشا اللہ اتحاد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کے بعد عالم اسلام ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں پیش کی جانے والی تجاویز اور منصوبوں کو اس نئے حالات سے پوری طرح ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ہے۔اتحاد اور نئی اسلامی تہذیب کے تقاضے، کے عنوان سے اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس منگل سے تہران میں شروع ہوگی اور جمعرات تک جاری رہے گی۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں