خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Tuesday, December 05, 2017 خبر کوڈ : 70492

سعودی مفتی نے ایک بار پھر جشن میلاد رسول(ص) کو بدعت قرار دے دیا
بین الاقوامی: مصر، پاکستان، الجزائر، لبنان اور دیگر اسلامی ممالک میں جشن میلاد منانے والے بدعتی اور کافر ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے اسرار میڈیا کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ سعودی عرب کے ممتاز وہابی مفتی عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے ایک بار پھر رسول اکرم(ص) کا میلاد منانے والے مسلمانوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم(ص) کا میلاد منانا بدعت ہے۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سعودی عرب میں سرکاری طور پر اعلان کیا گیا کہ سنی مسلمان اپنے عقیدے کے مطابق میلاد کی محافل منعقد کرسکتے ہیں۔

مفتی آل شیخ کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں لوگ جہالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسول اکرم(ص) کے میلاد کی محافل کا اہتمام کرتے ہیں جو کسی بھی طور پر درست نہیں ہے بلکہ ایسی چیز جس کا اسلام میں تصور نہ ہو کو اپنانے والا اسلام کے دائرے سے خارج ہوجاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مفتی آل شیخ عجیب و غریب فتوے دینے کے حوالے سے معروف ہیں اس سے پہلے بھی انہوں نے بہت سے فتوے دئیے جو دنیا بھر میں کافی معروف ہوئے۔

673672

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں