خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ تیر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٥ ذو القعدة ١٤٣٩

Tuesday, July 17, 2018

وقت :   Tuesday, December 05, 2017 خبر کوڈ : 70496

عراقی عوام کا اسرائیل کے خلاف احتجاج
بین الاقوامی: قدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کے اعلان کے بعد عراقی مسلمانوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے السومریہ نیوز کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ قدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کے اعلان کے بعد عراقی عوام نے اسرائیل کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔

کربلا بغداد اور واسط میں اسرائیل کے اس اعلان کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی صدر اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کو اس وقت موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی حمایت حاصل ہے۔

اسی طرح اسرائیل کے سعودی عرب کے ساتھ بھی غیرمعمولی حد تک دوستانہ تعلقات ہیں۔ اسی تناظر میں اسرائیل اپنے منصوبوں پر عمل کیلئے اعلان کررہا ہے اس لئے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی زمینوں پر قابض ہونے کے بعد ممکنہ عرب ردعمل سے بچنے کیلئے سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

ستم ظریفی کی انتہا ہے کہ صدیوں سے فلسطین میں رہنے والے مسلمان بڑی تیزی کے ساتھ اپنی زمینوں سے بے دخل کئے جارہے ہیں جبکہ اس تمام تر صورت حال میں بعض عرب ممالک اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

673720

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سرداربریگیڈئیر غیب پرور:

دشمن، ایرانی عوام کی زبان میں اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنےکےدرپے ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: بسیج آرگنائزیشن کے سربراہ نےاس مطلب کہ اس وقت دشمن ایک طاقتور میڈیا ایجاد کرکے ایرانی عوام کی زبان میں اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنے کے درپے ہے، ہم سپاہ، بسیج اورعلماء کےدرمیان گہرے تعلقات پراصرار کرتے ہیں اورعلماء کی ہدایات کو اپنے لیے مشعل راہ قراردیتے ہیں۔

منتخب خبریں