خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Tuesday, December 05, 2017 خبر کوڈ : 70501

فلسطین کی مسجد الاقصی پر اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے عالمی برادری سے اپیل
بین الاقوامی: فلسطینی حکومت نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے الجزیرہ نیوز چینل کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ فلسیطنی حکومت کے ترجمان یوسف محمود نے کہا کہ قبہ الصخرہ کے صحن اور مسجد الاقصی کو نقصان پہنانا مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا اسرائیلی افواج مسلسل مسجد الاقصی پر حملے کررہی ہے ان حالات میں ہمارے عالمی برادری سے اپیل ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے اپنا کرادا ادا کرے۔

قابل ذکر ہے کہ جب سے امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کے منصب فائز ہوئے ہیں تب سے اسرائیل کو امریکی شعبے کی بنا پر مسجد الاقصی پر حملوں سے روکنے والا کوئی نہیں ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب بھی اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے گذشتہ ہفتے اسرائیلی اقدامات میں تیزی آئی ہے اور اسرائیلی فلسطین مسلمانوں کے خلاف مزید جارحیت پر اتر آیا ہے۔ اب اسرائیل نے باقاعدہ طور پر قدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد مقامی مسلمانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

673505

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں