خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Tuesday, December 05, 2017 خبر کوڈ : 70502
حجت الاسلام عبدالرحمن خدائی:
دشمنوں کے مقابل عزت و سربلندی کا راز وحدت میں مضمر ہے
سماجی: ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ نے وحدت اسلامی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ حجت الاسلام عبدالرحمن خدائی نے ہفتہ وحدت کے حوالے سے گفتتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن باہمی طور پر متحد ہیں لیکن دوسری طرف بدقسمتی سے مسلمان ایک دوسرے سے دست و گریبان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا یہ صورت حال نہایت افسوسناک ہے اسلام اور مسلمانوں کے دشمن اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کیلئے مختلف طرح کے حیلوں بہانوں سے کام لیتے ہوئے سازشوں میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف مسلمان چھوٹے موٹے فروعی مسائل کا شکار ہوکر افتراق کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان دشمن کے مقابل سربلندی و عزت چاہتے ہیں تو اس امر کےحصول کیلئے وحدت کا قیام نہایت ضروری امر ہے۔

انہوں نے وحدت کے قیام کے حوالے سے امام خمینی(رہ) اور حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں شخصیات نے ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد و وحدت کیلئے آواز اٹھائی۔

673680

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں