خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Tuesday, December 05, 2017 خبر کوڈ : 70503
آیت اللہ اراکی:
جدید تمدن اسلامی کی تشکیل کیلئے وحدت کا قیام نہایت ضروری ہے
سیاسی: داعش کی شکست اسلامی وحدت کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل وحدت اسلامی کانفرنس کا آج 12 دسمبر صبح تہران میں آغاز ہوگیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ایرانی صدر سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلم محققین اور شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر آیت اللہ اراکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید اسلامی تمدن کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے اس لئے کہ آج اگر انسان ضروریات اور فطرتی ضروریات کی تکمیل چاہتا ہے تو اسے اسلامی تعلیمات اور اسلامی تمدن کے سائے میں نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا اس لئے کہ اسلامی تمدن انسانی ضروریات کو پورا کرتا ہے لیکن اس امر کے حصول کیلئے مسلمانوں کے درمیان وحدت و اتحاد کا قیام نہایت ضروری امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ انسان تمدن کو ترقی کی طرف لے جانے میں اسلامی تمدن کا نہایت شاندار کردار ہے مختلف فنون و علوم میں اسلامی دانشوروں نے غیرمعمولی کردار ادا کیا۔

انہوں نے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر داعش کو شکست ہوئی ہے تو یہ بھی وحدت کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکی ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر سطح پر مسلمانوں کے درمیان وحدت کے قیام کیلئے کام کیا جائے۔

973987

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں