خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Tuesday, December 05, 2017 خبر کوڈ : 70504
آیت اللہ سید حسینی شاہرودی:
پروردگار نے اپنے رسول(ص) کو تمام عالمین کیلئے رحمت بناکر بھیجا
سماجی: دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلمانوں کے درمیان وحدت و اتحاد کی فضا کا فروغ نہایت ضروری ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ولی فقیہ کردستان آیت اللہ سید حسین شاہرودی نے رسول خدا(ص) کی ولادت باسعادت کے حوالے سے کہا کہ پرودگار عالم نے قرآن مجید میں اپنے رسول(ص) کے لئے نہایت خوبصورت تعابیرات سے مخاطب فرمایا ہے۔ اسی طرح اپنے حبیب کی ہر ادا کو بیان فرمایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کی طرف سے خود اپنے حبیب پر درود بھیجا غیرمعمولی فضیلت ہے اسی طرح اللہ رب العزت نے آپ کو پوری انسانیت کیلئے رحمت بناکر بھیجا۔

انہوں نے مزید کہا آپ کی پوری حیات طیبہ اس بات کی گواہ ہے کہ آپ نے اپنی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام انسانوں کے ساتھ یکساں اور احترام پر مبنی سلوک کیا اس لئے آج ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کی رحمت کا سایہ پوری دنیا کے انسانوں پر اپنا سایہ کررہی ہے اور دنیا بھر  کے انسان اسلام کی جانب راغب ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بعض اسلام دشمن طاقتیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے سازشوں کا جال بُن رہے ہیں ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ رسول اللہ کی سیرت کو عام کیا جائے اور لوگوں کو آپ کی سیرت طیبہ سے روشناس کروایا جائے تاکہ اسلام کی روشنی پوری دنیا کے انسانوں تک پہنچ سکے۔

674030

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں