خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Wednesday, December 06, 2017 خبر کوڈ : 70505
حجۃ الاسلام ملک آبادی:
قرآن واہل بیت(ع) مسلمانوں کے درمیان وحدت کے دومرکز ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرقائن کےسپاہ پاسداران میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفترکے انچارج نےکہا ہے کہ ہروحدت کے لیے ایک مرکزکی ضرورت ہوتی ہے اوراسلامی معاشرے میں اللہ تعالیٰ، قرآن ، اہل بیت علیہم السلام اورولایت کو وحدت کا مرکز ہونا چاہیے۔

حجۃ الاسلام سیروس ملک آبادی نےخبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارسے گفتگو کے دوران ہفتہ وحدت کی مناسبت سےہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے: دین اسلام اورشریعت تمام مسلمانوں کا واحد دین ہے اورمیں تم سب کا خدا ہوں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ توحید میں وحدت کی دعوت موجود ہے لہذا تمام مسلمانوں اوراسلامی حکومتوں میں بھی یہ وحدت موجود ہونی چاہیے۔

حجۃ الاسلام ملک آبادی نے قرآن کریم پرعمل نہ کرنےکو مسلمانوں کے درمیان اختلافات کی اہم ترین دلیل قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ اس وقت آل سعود اپنےآپ کو اللہ کا بندہ اورخادم حرمین شریفین قرار دیتی ہےلیکن عملی طورپروہ خواہشات نفسانی کا بندہ اورعالمی استعمارکا غلام ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اس وقت اپنے آپ اسلام کا دعویدارقراردینے والےعالمی استعمارکےآلہ کار بنے ہوئے ہیں اورمسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ لہذا اب وہ شیطان کی بندگی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہروحدت کو مرکزیت کی ضرورت ہے اوراسلامی معاشرے میں وحدت کے لیے اللہ تعالیٰ، قرآن کریم، اہل بیت علیہم السلام اورولایت کو مرکزیت حاصل ہونی چاہیے۔

ملک آبادی نے مزید کہا ہےکہ دین اسلام کے آغازسے ہی وہابیت نےتفرقہ اوراختلافات کے ذریعے مسلمانوں کےمقابلے میں عیسائیت کی صلیبی جنگوں کا آغازکردیا تھا اورآج بھی تفرقہ ڈالنے کے ذریعےمذاہب کے درمیان جنگ کے درپے ہیں۔

674193

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں