خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Wednesday, December 06, 2017 خبر کوڈ : 70506
حجۃ الاسلام نوفرستی:
داعش کےخلاف مزاحمتی محاذ کی کامیابی عالم اسلام کی عملی وحدت کا عظیم ترین نمونہ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ جنوبی خراسان کےنمائندہ ولی فقیہ کے قائم مقام نے کہا ہے کہ داعش کےخلاف مزاحمتی محاذ کی کامیابی اوراربعین حسینی کا پیدل مارچ دشمن کے مقابلے میں عالم اسلام کی وحدت کا عظیم ترین نمونہ ہے۔

حجۃ الاسلام غلام حسین نوفرستی نے شبستان کے نامہ نگارسےگفتگوکےدوران ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وحدت کانام رکھنا، امام خمینی کے بلند اوراعلیٰ افکارکی علامت ہے۔

 جنوبی خراسان میں سپاہ انصارالرضا علیہ السلام میں دفترنمائندہ ولی فقیہ کےانچارج نے کہا ہے کہ خلقت کی ابتداء سےہی حق اورباطل ایک دوسرے کےمقابلے میں آرہے ہیں۔ اس وقت دشمن، مسلمانوں کے مذاہب اورنظریاتی اختلافات کو ایک دوسرے کےخلاف استفادہ کررہا ہے۔

انہوں نےطریقہ کاراورسلیقوں کا اختلاف، مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مقابلے میں کھڑا کرنے کے لیے دشمن کو بہانہ فراہم کرنےکا سبب نہیں بننا چاہیے۔ تمام مسلمانوں کا قرآن کریم، پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورکعبہ ایک ہےلہذا ہمیں مشترکہ نکات پرتوجہ دینی چاہیے۔

حجۃ الاسلام نوفرستی نےآخرمیں کہا ہےکہ اس وقت اپنے آپ کو خادم حرمین شریفین کہنے والا آل سعود امریکہ کا اتحادی بنا ہوا ہے اورعالمی استعمارکی غلامی کررہا ہے۔

674188

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں