خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Wednesday, December 06, 2017 خبر کوڈ : 70507
آخوند رہبر:
اس وقت عالم اسلام کو وحدت کانفرنس کےانعقاد کی ضرورت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: اہل سنت کےایک عالم دین نےخطے کےموجودہ حالا ت میں وحدت کانفرنس کےانعقاد کی ضرورت کے بارے میں کہا ہےکہ ہماری دنیا کے موجودہ حالات میں وحدت کانفرنس کے انعقاد کی ضرورت ہے کیونکہ امت مسلمہ کےمستقبل اوروحدت کی بنیادوں کے استحکام کے لیے بہترین فیصلے کرنے چاہییں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق اہل سنت کے ایک عالم دین عبدالرزاق آخوند رہبر نے 5 دسمبرکو اکتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس سےاپنے خطاب کے دوران اسلامی انقلاب کی کامیابی اورامام خمینی کی ہدایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران میں امام خمینی کی ہدایات نے ایک ایسی لہرپیدا کردی کہ جس کے شعلوں نےعالم اسلام کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اس وقت اسلامی انقلاب ایران کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسلامی بیداری کی لہر نے خطےکےممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہوا ہےکہ جو امریکہ سمیت عالمی استعمار کی پریشانی کاباعث بنی ہوئی ہے۔

ایران کے اس سنی عالم دین نےکہا ہےکہ خطے کے موجودہ حالا تمیں وحدت کانفرنس کےانعقاد کی ضرورت کے بارے میں کہا ہے کہ ہماری دنیا کے موجودہ حالات میں وحدت کانفرنس کے انعقاد کی ضرورت ہے کیونکہ امت مسلمہ کےمستقبل اوروحدت کی بنیادوں کے استحکام کے لیے بہترین فیصلے کرنے چاہییں۔

آخوند رہبر نےمزید کہا ہےکہ ہم امت مسلمہ میں ایک زنجیرکی طرح آپس میں ملے ہوئے ہیں اور اگر اس زنجیر کی ایک کڑی ٹوٹ جائے توپھرہم اس زنجیر کےاستحکام کی امید نہیں رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہےکہ جب علمائےاسلام اپنا بنیادی اورموثرکردارادا کریں گے تو ہم دیکھیں گے کہ عالمی استعمارکی سازشیں یکے بعد دیگرے ناکامی سے دوچارہوں گی۔

انہوں ںے داعش کی تباہی اورمزاحمتی محاذ کی کامیابیوں میں قائد انقلاب اسلامی کی ہدایات کوانتہائی موثرقراردیتے ہوئے امید ظاہرکی ہےکہ علمائے اسلام کےدرمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

674176

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں