خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Wednesday, December 06, 2017 خبر کوڈ : 70509
بوعداللہ:
معاشرے میں عدل وانصاف کی ترویج کی وجہ سےاسلام کی اہمیت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: الجزائرکی مجلس اعلیٰ کےسربراہ نے کہا ہےکہ معاشرے میں عدل وانصاف کی ترویج کی وجہ سے اسلام کی اہمیت ہے اوراس درمیان مومن کا ہدف سیرہ نبوی کی پیروی کرنا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق الجزائرکی مجلس اعلیٰ کے سربراہ بوعبداللہ غلام اللہ نے 5 دسمبرکو اکتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس میں وحدت اسلامی کو اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ہمیں اس مطلب کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے ذریعے ہی ان پرایمان متحقق ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایسی نعمت تھی کہ جسے اللہ تعالیٰ نے دنیا والوں کے لیے مبعوث کیا تھا۔

بوعبداللہ نے اس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ اسلامی فتوحات کے بعد ہم نےعالم اسلام میں علمائے اسلام اوراسلامی دانشوروں کےحضور کا مشاہدہ کیا تھا۔ اسلام کی نشرواشاعت اللہ پرایمان اورالہی اوامرکی اطاعت اوراس کے نواہی سےاجتناب کا سبب بنتی ہے۔ درحقیقت معاشرے میں عدل وانصاف کے فروغ میں اسلام کی اہمیت ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ تمام ادیان کا عقیدہ ہے بنی آدم ایک دوسرے کے اعضاء ہیں، ہمیں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ تعمیری تعاون اختلافات اورکشیدگیوں کو ختم کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ دین اسلان نےانسانی اقدارکو اہمیت دینے، تشدد سےدوری اختیارکرنے اورپرامن بقائے باہمی کی بہت زیادہ تاکید کی ہے اوراللہ تعالیٰ نے تقویٰ اورپرہیزگاری کو انسانوں کی برتری اورفضیلت کا معیارقراردیا ہے۔

674177

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں