خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Wednesday, December 06, 2017 خبر کوڈ : 70510
تیجانی:
امریکہ اورصہیونی حکومت پراعتماد کرنا درست نہیں ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: نائجیریا کے مفتی کےمشیر نےکہا ہےکہ ہمیں سازشوں کے میدان میں امریکہ اورصہیونی حکومت پراعتماد نہیں کرنا چاہیے اورمنتظررہیں تاکہ وہ ہمارے لیے کوئی کام کریں، ہمیں اپنی ہدایت کے لیے ایران کو آئیڈیل قراردینا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کےمفتی کے مشیراستاد تیجانی نے 5 دسمبر کو اکتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے اپنےخطاب کے دوران پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورامام صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ وحدت، ہرملت کا ایک لازمہ شمارہوتا ہے، ایک انسان کے ہاتھ کی انگلیاں بھی آپس میں متصل ہیں اوراس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک امت اس وقت طاقتورہےکہ جب وہ وحدت رکھتی ہوگی اوراس وقت وہ کمزورہوگی کہ جب یہ وحدت ختم ہوجائے گی اورتفرقہ پیدا ہوجائے گا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہمیشہ سے سازشیں موجود رہی ہیں اورہم اس کے منکرنہیں ہیں، دراصل ہمیں ان سازشوں میں امریکہ اورصہیونی حکومت پراعتماد نہیں کرنا چاہیے اورمنتظرنہیں رہنا چاہیے کہ وہ ہمارے لیے کوئی کام کریں، بلکہ ہمیں اپنی ہدایت کے لیے ایران کو آئیڈیل قراردینا چاہیے کیونکہ  اسلامی انقلاب کی ابتداء سےلےکرپابندیوں کے باوجود وہ اپنی ترقی کے راستے پرگامزن ہیں۔

تیجانی نے اس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ ہمیں اس مطلب کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیےکہ اگر امریکہ کے ساتھ ایران کی جانب سے یہ تعاون موجود ہوتا تو نآج ایران اتنی ترقی نہ کرتا۔

انہوں نےآخرمیں کہا ہےکہ دنیا میں مقام ومنزلت کی وجہ سےاس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف سنا جاتا ہے۔

674183

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں