خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Wednesday, December 06, 2017 خبر کوڈ : 70511
حجۃ الاسلام سید محمود علوی:
وحدت، ایک دوسرے کےنظریات کےنزدیک ہونےکا ایک موثرترین سبب ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے وزیرانٹیلی جنس نےکہا ہےکہ وحدت، ایک دوسرے کے نظریات وافکارکے نزدیک ہونےکا ایک موثرترین سبب ہے اورجب نظریات ایک دوسرے کے قریب ہوجائیں تو دل بھی آپس میں نزدیک ہوجائیں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستتان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرانٹیلی جنس حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود علوی نے اکتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی سائیڈ لائن پروحدت کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ وحدت، ایک دوسرے کے نظریات وافکارکے نزدیک ہونے کا ایک موثرترین سبب ہے اورجب نظریات ایک دوسرے کے قریب ہوجائیں تو دل بھی آپس میں نزدیک ہوجائیں گے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہم نےگزشتہ اکتیس سالوں کے دوران یہ تجربہ حاصل کیا ہےکہ اس قسم کی کانفرنسوں کا انعقاد مسلمانوں کےایک دوسرے کے نزدیک ہونےاوراسلامی معاشرے پرحاکم ثقافت کے ایک ہونے میں گرانقدرتاثیررکھتی ہے۔

حجۃ الاسلام علوی نےکہا ہےکہ آج ہم نے اپنے صدرمحترم کی موثرگفتگو کو سنا ہےاوراس کانفرنس کے دوران کئی نشتیں منعقد ہوں گی کہ جن میں دانشوروں کے نظریات اورافکارکا تبادلہ خیال ہوگا کہ جو مسلمانوں کی صفوں کو آپس میں مزید نزدیک کرسکتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہم ان سالوں کے دوران اسلام میں بہت سے نشیب وفرازکا مشاہدہ کیا ہے اور افسوس سےکہنا پڑتا ہے کہ عالم اسلام نے ان اختلافات میں بہت زیادہ حصہ لیا ہےاوربہت سے مسلمان مرد، عورتیں اوربچے ان اختلافات کی بھینٹ چڑھے ہیں۔

674184

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں