خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۸ مهر ۱۳۹۷

السبت ١٠ صفر ١٤٤٠

Saturday, October 20, 2018

وقت :   Wednesday, December 06, 2017 خبر کوڈ : 70514

جشن ولادت سرورکائنات(ص) اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام تہنیتی پیغامات
خبررساں ایجنسی شبستان صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پیغمبر اسلام(ص) کی گرانقدر سیرت پر تکیہ، آسمانی کتاب قرآن کریم کی محکم تعلیمات سے استفادہ اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کی کوششوں سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارہ پہلے سے بھی زیادہ مستحکم ہو گا.

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تکفیری نظریات کا مقابلہ کرنے اور تشدد و انتہا پسندی کے خلاف مہم میں تعاون کو فروغ دینے پر مبنی اسلامی ملکوں کی ذمہ داریوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امت اسلامیہ کو اتحاد و یکجہتی اور اتحاد سے متعلق قرآن کریم کی آیت پر بھروسہ کر کے اسلامی ملکوں میں امن و استحکام اور عدل و انصاف کا مروج ہونا چاہئے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی اسلامی ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں کو الگ الگ تہنیتی پیغامات ارسال کر کے پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی-

ایران کے اسپیکر نے اپنے ان تہنیتی پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے زیرسایہ اور قرآن کریم و سیرہ نبوی  سے مدد حاصل کر کے اسلامی دنیا میں اتحاد و یکجہتی، پہلے سے زیادہ مستحکم ہو گی اور اسلامی ملکوں کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون  بھی مزید فروغ پائے گا-

انہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کے خلاف حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں کے بعد ضروری ہے کہ اسلامی معاشرے میں اتحاد و یگانگت کی فضا اور زیادہ روشن و منور ہو اور انتہاپسندی اور تفرقہ انگیزیوں کا پوری طرح خاتمہ ہو-

قابل ذکر ہے کہ سترہ ربیع الاول سرکار ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند رسولۖ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے جبکہ سنی مسلمانوں کی روایتوں کے مطابق بارہ ربیع الاول پیغمبر خاتم(ص) کا یوم ولادت باسعادت ہے، اسی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ان ایام کو ہفتہ وحدت قرار دیا ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں