خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Wednesday, December 06, 2017 خبر کوڈ : 70516

امریکہ جھوٹے الزامات دہرا کر اپنی غلطیوں کا ازالہ نہیں کرسکتا
خبررساں ایجنسی شبستان بہرام قاسمی نے امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ منفی بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ من گھڑت اور جھوٹے الزامات دہرانے سے امریکہ کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کی جانے والی غلطیوں اور خطے میں اپنی شکست کا ازالہ نہیں کرسکتا

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی حکام ایران کے خلاف ایسے الزامات اور جھوٹے بیانات کو دہرانے سے خطے میں اپنی غلطیوں کو نہیں چھپا سکتے اور نہ ہی وہ ایران کے سامنے اپنی منفی حکمت عملی کا ازالہ کرسکتے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی، جارحیت اور فوجی بغاوت جیسی سازشوں کا شکار رہا ہے مگر اس کے باوجود ہم آج دہشتگردی کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائن پر ہیں.

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رہنے کی یہی علامت ہے کہ امریکہ خطے میں دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی قوانین کے تحت عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے اپنے تعمیری کردار کو جاری رکھے گا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے الزامات اور دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتا.

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں