سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Monday, December 11, 2017 |
|
خبر کوڈ : |
70550 |
خبررساں ایجنسی شبستان نے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اینیونیوگوٹریس نے کہا یمن میں جنگ بندی کیلئے سعودی عرب پر دباو بڑھایا جائے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یمن میں انسانی بحران کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت سعودی عرب پر دباو ڈالے گی۔
گوٹریس نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا میری نظر میں یہ جنگ بے وقوفی کا مظاہرہ ہے اور یہ جنگ سعودی عرب اور یمن دونوں کے مفادات کے خلاف ہے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ راہ حل سیاسی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یمن کی بندرگاہوں کا محاصرہ بھی سعودی عرب ختم کردے گا۔ سعودی عرب نے یہ محاصرہ ایک ماہ قبل شروع کیا ہے۔
گوٹریس نے کہا اس جنگ نے یمنی عوام کو بہت زیادہ مشکلات اور مصائب سے دوچار کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ بدھ کو سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں انسانی امداد میں رکاوٹ ایجاد نہ کرے۔
675202