خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۴ تیر ۱۳۹۹

الثلاثاء ٢٤ ذو القعدة ١٤٤١

Tuesday, July 14, 2020

وقت :   Tuesday, December 12, 2017 خبر کوڈ : 70560
ڈاکٹرحسن روحانی:
ہم ملت فلسطین کی حمایت کرتے رہیں گے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدرنےبیت المقدس کے بارے میں امریکی صدرکےاہانت آمیزاقدام کو فلسطین اورعالم اسلام کےخلاف ایک منحوس منصوبہ قراردیتے ہوئے پوری دنیا کے مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس منحوس منصوبےکےخلاف متحد ہوجائیں اورکہا ہےکہ فلسطین کے حقوق کے حصول تک یہ نیا انتفاضہ جاری رہےگا۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےصدارتی سائٹ کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ ایرانی صدرحجۃ الاسلام حسن روحانی نےفلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفترکے سربراہ سے ٹیلی فون پربات چیت کے دوران کہا ہےکہ بے شک امت مسلمہ اورملت فلسطین اتحاد ووحدت اوراستقامت کے ذریعے اس امریکی اورصہیونی منصوبےکو شکست سے دوچارکرسکتی ہیں۔

انہوں نےاس مطلب کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کےاس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے،کی وضاحت کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس غلط اقدام نے دنیا والوں کے سامنے امریکہ اورصہیونی حکومت کی حقیقت کھول کے رکھ دی ہے اورثابت کردیا ہےکہ وہ فلسطینی عوام کےحقوق کو تسلیم کرنے کے لیےہرگزتیارنہیں ہیں۔

ڈاکٹرروحانی نے امریکہ کے اس اہانت آمیزاقدام کےمقابلے میں استقامت اورپائیداری کو تمام مسلمانوں اورملت فلسطین کے لیے ایک انتہائی اہم امتحان قراردیتےہوئےکہا ہے کہ ان حالات میں تمام فلسطینیوں کو اتحادووحدت کے ساتھ صہیونی حکومت اورامریکہ کو ٹھوس جواب دینا چاہیےاور پھردوسرے مرحلے میں عالم اسلام کو یک زبان اورمتحد ہوکراس منحوس منصوبےکا مقابلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اسلامی حکومتیں، بدھ کے دن ترکی میں او آئی سی کے اجلاس میں دنیا والوں کے سامنے اپنے احتجاج کی آوازپہنچائیں گی۔

ایرانی صدرنےکہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی طرح ملت فلسطین کی حمایت کرتا رہےگا اور صہیونی دشمن کےمقابلےمیں استقامت اورجہاد کی وجہ سےہم فلسطین کی عظیم ملت پرفخرکرتے ہیں اورہمیں یقین ہےکہ یہ نیا انتفاضہ ملت فلسطین کے حقوق کےحصول کے لیےاپنے سیدھے راستے کو جاری رکھے گا۔

تحریک حماس کےسیاسی دفترکے سربراہ نے بھی اس ٹیلی فونک رابطے میں ملت فلسطین اوربیت المقدس کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی اورمستحکم موقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملت فلسطین کی نظرمیں اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطینی عوام کے اہداف کے تحقق کی حمایت میں ایک طاقتوراورمستحکم ستون ہے۔

اسماعیل ہنیہ نےبیت المقدس کے بارے میں امریکی صدرٹرمپ کے فیصلےکو پوری امت مسلمہ کے حقوق پرڈاکہ قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ ملت فلسطین اپنی استقامت کے ذریعے اسرائیل اورامریکہ کو اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانےکی اجازت نہیں دے گی کیونکہ بیت المقدس فلسطین اورعالم اسلام سے متعلق ہے۔

675422

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں