خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۷

الأحد ١١ صفر ١٤٤٠

Sunday, October 21, 2018

وقت :   Tuesday, December 12, 2017 خبر کوڈ : 70567

کتاب ’’پیغمبر اکرمؐ کے بیان کردہ قصے‘‘ کا مطالعہ کیجیے
شبستان نیوز : ’’قصہ ھای کہ پیامبرؐ گفت‘‘ (پیغمبر اکرمؐ کے بیان کردہ قصے) کے عنوان سے لکھی جانے والے کتاب کے مولف نقی سلیمانی ہیں۔ اس کتاب میں تصویریں ندا عظیمی نے بنائی ہیں اور اسے انتشارات امیر کبیر نے شائع کیا ہے۔

شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

یہ کتاب ’’قصہ ھای کہ پیامبرؐ گفت‘‘ (پیغمبر اکرمؐ کے بیان کردہ قصے) متوسط سن و سال کے بچوں کے  لیے لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں تین مختصر قصے بیان کیے گئے ہیں جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے بیان ہوئے۔

پہلا قصہ تین دوستوں کے بارے میں ہے جن میں سے ایک چرواہا، ایک لوہار اور ایک کسان تھا۔ وہ ایک پہاڑی علاقے میں بارش کے آ جانے کی وجہ سے ایک غار میں پناہ لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں لیکن ایک بڑا پتھر اس غار کے منہ پر آ پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس کا دہانہ بند ہو جاتا ہے اور وہ تینوں اس غار میں پھنس جاتے ہیں۔ وہ تینوں اپنی نجات اس چیز میں دیکھتے ہیں کہ ہر کوئی اپنا اپنا ایک واقعہ بیان کرے جس میں کسی نیک عمل کا تذکرہ  پایا جاتا ہو۔۔۔۔

دوسرا قصہ ان لوگوں کے بارے میں ہے جو ایک بیابان میں شدید قحط کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک بوڑھا مرد کہتا ہے کہ خدا کے کسی نیک بندے کے ہاں پناہ لینی چاہیے۔ وہ بندہ خدا انہیں بشارت دیتا ہے کہ غم نہ کرو بلکہ بیابان میں جاؤ اور خدا سے بارش کی دعا کرو۔ راستے میں وہ ایک چیونٹی کو دیکھتے ہیں جو اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر دعا کر رہی ہوتی ہے۔ وہ بندہ خدا کہتا ہے کہ واپس چلے جاؤ، خدا نے اس چیونٹی کی وجہ سے تمہاری دعا قبول کر لی ہے۔

اسی طرح تیسرا قصہ بھی دلچسپ اور سبق آموز ہے۔ اس کتاب کا حتما مطالعہ کرنا چاہیے۔

675480

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں