خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Tuesday, December 12, 2017 خبر کوڈ : 70569

قرآن فتنوں کی تاریکی مٹانے والا نور الٰہی اور صبحِ بصیرت ہے
شبستان نیوز : حجت الاسلام حاج علی اکبری نے کہا ہے کہ قرآن مجید صبح بصیرت ہے اور فتنوں کی تاریکی کو فنا کر دینے والا نورِ الٰہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان آیات کریمہ کی روشنی میں عالم ہستی کے اسرار و رموز کو پا لیتا ہے اور ایک پاکیزہ زندگی اس کے ہاتھ آ جاتی ہے۔

شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

امور مساجد کے دیکھ بھال کے ادارے کے سربراہ حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے ایک تقریب میں صحیفہ سجادیہ کی ایک دعا کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ صلوات پڑھنا بہت سے معنی و مفاہیم اور عظیم اور خصوصی پیغامات کا حامل ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امام سجاد علیہ السلام نے صحیفہ سجادیہ میں دعاؤں کو صلوات سے شروع کیا ہے۔ جو اس بات کی علامت ہے کہ جس طرح یہ کتاب نورانی کلام کی حامل ہے اسی طرح امام سجاد علیہ السلام ایک نورانی کلام کے ذریعے اپنے نورانی کلام کا  آغاز کرتے ہیں۔ امامؑ کا دعاؤں میں صلوات کو پڑھنا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ قرآن مجید کے ساتھ ساتھ انسان کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اولیاء الٰہی کے مقدس وجود سے بھی حتماً توسل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امام سجاد علیہ السلام اس کتاب کے بیالیسویں دعا میں خداوند کریم سے دعا کرتے ہیں کہ خدا انہیں قرآن مجید سے تمسک رکھنے والے افراد میں سے قرار دے۔ اور اس بات پر اپنی دعا میں بہت زیادہ اصرار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ائمہ معصومین کے فرامین سے ظاہر ہوتا ہے کہ قرآن فتنوں کی تاریکی مٹانے والا نور الٰہی  اور صبحِ بصیرت ہے۔

675438

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ مکارم شیرازی:

ٹیلیگرام کا مالک امریکہ اورصہیونزم کا ایجنٹ ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےسوشل نیٹ ورک ٹیلیگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس نیٹ ورک کا مالک روس کا رہنے والا یہودی ہےکہ جو امریکیوں اورصہیونیوں کے حکم پرعمل کرتا ہے۔

منتخب خبریں