خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Wednesday, December 13, 2017 خبر کوڈ : 70589
حجۃ الاسلام سید ابراہیم ہاشمیان:
نیکی عمرکے طولانی ہونےکا سبب ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا ہےکہ نیکی اوراچھائی عمرکےطولانی اورگناہ عمرکےکم ہونےکا سبب بنتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کےاستاد حجۃ الاسلام سید ابراہیم ہاشمیان نےمنگل کی رات کو غدیرنامی مسجد میں اپنےخطاب کے دوران دنیا اورآخرت میں انسان کےاعمال کے اثرات کے بارے میں کہا ہےکہ انسان کا ہرمثبت اورمنفی عمل اس کے اپنے اوپر،فطرت، معاشرے، قیامت ،قبراورآخرت پراثرانداز ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مومن اپنی نفسانی خواہشات کےمطابق کام نہیں کرتا ہے بلکہ اس کی آنکھ، کان ، منہ ،ہاتھ اورپاوں فلٹرکا کام کرتے ہیں اورہ ہرکام انجام نہیں دیتا ہے۔

حجۃ الاسلام ہاشمیان نےکہا ہےکہ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: گناہ سےمرنے والے انسانوں کی تعداد ان افراد کی تعداد سےکہیں زیادہ ہےکہ جن کی موت کا وقت قریب آگیا ہو۔ جو لوگ نیک ہوتےاورنیکیاں انجام دیتے ہیں ان کی عمران افراد سے لمبی ہوتی ہےکہ جو طبعی عمررکھتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ دنیا کا فارمولہ یہ ہےکہ برائی عمرکو کم اورنیکی عمرکو طولانی کرتے ہے۔ اپنے رشتہ داروں سے نیکی کرو اوراحتیاط سے کام لو کہ کہیں تمہارے ظلم کی وجہ سے کوئی تم سے ناراض نہ ہو۔

حوزہ علمیہ قم کےاستاد نے ایک اورحدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ جو لوگ اپنے والدین کا دل دکھاتے ہیں اگرانہیں اس دنیا میں عذاب نہ ہو تو وہ آخرت میں یقینا عذاب کا مزہ چکھیں گے لہذا اپنے والدین کو ناراض مت کریں۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ روایا ت میں ہےکہ اللہ تعالیٰ ایک مومن انسان کی وجہ سے اس سرزمین سے مصیبتیں اوربلائیں ہٹا لیتا ہے۔ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نے فرمایا: اگرایک سرزمین کے باشندے گناہ کرتے ہوں تو اللہ تعالیٰ اس سرزمین کے نیک لوگوں کی وجہ سے ان افراد سے بلائیں دورکرلیتا ہے۔

675744

 

 

کلیدی الفاظ:
|
|
|

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ مکارم شیرازی:

ٹیلیگرام کا مالک امریکہ اورصہیونزم کا ایجنٹ ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےسوشل نیٹ ورک ٹیلیگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس نیٹ ورک کا مالک روس کا رہنے والا یہودی ہےکہ جو امریکیوں اورصہیونیوں کے حکم پرعمل کرتا ہے۔

منتخب خبریں