خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Wednesday, December 13, 2017 خبر کوڈ : 70590
آیت اللہ قرہی:
گناہوں سے پرہیزکا سبب بننےوالی موت کا خوف، پسندیدہ خوف ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ قرہی نے کہا ہےکہ موت سے خوف کہ جو گناہوں سے پرہیز کا سبب بنتا ہے ایک پسندیدہ خوف ہےکہ جسےاہل بیت علیہم السلام سےسیکھنا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ امام مہدی(عج) کے بانی آیت اللہ روح اللہ قرہی نے امام مہدی(عج) مسجد میں اپنے درس اخلاق میں کہا ہےکہ دنیا کےعقلمند افراد شجاع ہیں، اگرخوف الہی نہ ہو تووہ بزدلی اورانسان کی سعادت سے دوری کا سبب ہے۔ جن افراد نے حق کو بخوبی پہچانا ہے انہوں نے شجاعت کے ساتھ استقامت دکھائی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اولیائےالہی فرماتے ہیں کہ جن لوگوں کی عقلیں کامل نہیں ہوتی ہیں وہ مردوں اورجن وغیرہ سے ڈرتے ہیں کہ جن سے ڈرنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

آیت اللہ قرہی نےکہا ہےکہ ناقص العقل افراد کے خوف کا سرچشمہ کی قوت وہمیہ ہے لیکن جس کا خوف عقل کی بنیاد پرہو تو وہ شجاعت ہے۔

حوزہ علمیہ امام مہدی(عج) کے بانی نےمزید کہا ہےکہ قوہ عقل عقل سلیم کی کنٹرول میں رہ کر خوف کے لیےحدوحدود مشخص کرتی ہے۔ انسان جب اپنےآپ کو اللہ تعالیٰ کےحکم کے تابع قراردے اورنفسانی خواہشات میں مبتلا نہ ہو تو وہ اپنے غصےکو اس طرح کنٹرول کرے کہ وہ بزدلی میں تبدیل ہونےکی بجائے شجاعت میں تبدیل ہوجائے۔

انہوں نےآخرمیں کہا ہےکہ انسان، موت سے خوفزدہ ہوتا ہے۔ اس کا شمارایسے خوفوں میں سے ہوتا ہے کہ جس کی تین صورتیں قابل مذمت اورایک پسندیدہ ہے، ایسی موت سےخوف کہ جوگناہوں سے پرہیزکا سبب بنے وہ خوف پسندیدہ ہےکہ جس کا طریقہ اہل بیت علیہم السلام سے سیکھنا چاہیے۔

675740

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں