خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Wednesday, December 13, 2017 خبر کوڈ : 70592

میانمارمیں مساجد کا انہدام
خبررساں ایجنسی شبستان: میانمارکےحکام نےاس ملک کی سولہ مساجد کو منہدم کردیا ہوا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے ٹی آرٹی نیوزچینل کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کے صوبے اراکان کےعلاقے منگڈو کےمقامی عہدیداروں نے نومبرکے آخری اوردسمبرکے ابتدائی ایام کے دوران اس علاقے کی سترہ مساجد میں سے سولہ مساجد کو منہدم کردیا ہے۔

مقامی عہدیداروں نے بلڈوزروں کے ذریعے یہ گھٹیا کام کیا ہے۔

اس علاقے کے باشندوں نے کہا ہےکہ میانمار کےحکام نے گھروں پرحملوں کے بعد اب مقدس مقامات پرحملوں کا آغازکردیا ہوا ہے اورحکومت بھی ان مساجد کے انہدام میں برابر کی شریک ہے۔

اسی طرح علاقےکے باشندوں نےمزید کہا ہےکہ میانمارکی سیکیورٹی فورسزنےنابورا نامی دیہات میں موجود چارمسلمانوں کےگھروں کو آگ لگا دی ہے۔

میانمارمیں حالات اتنے زیادہ خراب ہیں کہ مسلمان بچے خوف وہراس کی وجہ سے سکولوں میں بھی نہیں جاتے ہیں۔ بنگلا دیش میں واقعہ ایک مہاجرکیمپ میں مناسب غذا نہ ہونے کی وجہ سے ایک بچہ جاں بحق بھی ہوگیا ہے۔

اسی طرح سات دسمبرکو میانمارسےہجرت کرکےآئے ہوئے مسلمانوں کےایک کیمپ کو آگ لگ گئی تھی کہ جس کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے اوراس سے جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

675783

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ مکارم شیرازی:

ٹیلیگرام کا مالک امریکہ اورصہیونزم کا ایجنٹ ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےسوشل نیٹ ورک ٹیلیگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس نیٹ ورک کا مالک روس کا رہنے والا یہودی ہےکہ جو امریکیوں اورصہیونیوں کے حکم پرعمل کرتا ہے۔

منتخب خبریں