خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Thursday, December 14, 2017 خبر کوڈ : 70604
حجۃ الاسلام فتحی:
بین الاقوامی تحقیقاتی سنٹرکی تشکیل کی ضرورت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حجۃ الاسلام والمسلمین فتحی نےکہا ہےکہ اس میدان کے ماہرین کے تعاون سے بین الاقوامی تحقیقاتی سنٹرکی تشکیل کی ضرورت ہےکہ جس میں کلاں سطح کی حکمت عملی پرتوجہ دینی ہوگی۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق بین الاقوامی مبلغ حجۃ الاسلام والمسلمین فتحی نے 14 دسمبر(بین الاقوامی حوزہ ،تمدن سازحوزہ) نامی سیمینارسےاپنےخطاب کے دوران قائد انقلاب اسلامی کے فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ انہوں نے فرمایا تھا کہ ایک اعلیٰ اوربلند ہدف مشخص کرنا ضروری ہےاوراعلیٰ ہدف،اسلامی تمدن کی تشکیل سےمتحقق ہوتا ہے۔ بنابریں قائد انقلاب اسلامی کی اس عمیق نگاہ کے پیش نظردینی طلباء کو ثقافتی، آرٹ اوربین الاقوامی موضوعات کےلیےآمادہ وتیارکرنا چاہیے۔

اس بین الاقوامی مبلغ نےمزید کہا ہےکہ قائد انقلاب اسلامی الہی امداد اورخلقت کےاصولوں سے نصرت حاصل کرنےکو دینی طلباء کے راستےسےغفلت کے ہٹانےکا اہم ترین سبب قراردیتے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فتحی نےکہا ہےکہ بین الاقوامی میدان میں جو کام بھی انجام دیا جاتا ہےاسے انقلابی نقطہ نظرکے تحت ہونا چاہیےکیونکہ یہ نقطہ نظربہت زیادہ قوی اورمستحکم ہے۔

انہوں نےآخرمیں کہا ہےکہ بین الاقوامی سطح پروسیع پیمانے کی سرگرمیوں کے پیش نظر ایک بین الاقوامی تحقیقاتی سنٹرکی تشکیل کی ضرورت ہے۔

676088

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں