خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ بهمن ۱۳۹۶

الثلاثاء ٧ جمادى الأولى ١٤٣٩

Tuesday, January 23, 2018

وقت :   Thursday, December 14, 2017 خبر کوڈ : 70605

وکلاء کو چاہیے کہ حق کی سربلندی کے لیے کام کریں
شبستان نیوز : صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ نے وکلاء کی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی ذمہ داریاں بہت بھاری اور قابل قدر ہیں۔ وکلاء پر ضروری ہے کہ وہ ایسے افراد کے حق کے حصول کی خاطر کوشش کریں جو واقعاً صاحب حق ہے۔

زنجان سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ آیت اللہ علی خاتمی نے گزشتہ شب وکلاء کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء معاشرے کا ایک ایسا طبقہ ہے جو اپنے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری رکھتا ہے۔ اور وہ یہ کہ معاشرے کے ایسے افراد کے حقوق ان تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے جو خود اس پر قادر نہیں ہوتے۔

زنجان کے امام جمعہ نے امام علی علیہ السلام کی ایک حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: جو شخص بھی جھوٹ کو ترک نہ کرے وہ کسی آسمانی لذت کو نہیں چکھ سکتا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب معاشرے ظلم و ستم سے خالی ہو تو آسمان زمین پر اپنی برکتیں نازل کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکالت عربی ممالک میں حمایت کرنے کے معنی میں آتا ہے اور وکیل کو بھی اسی لیے  وکیل کہا جاتا ہے کیونکہ وہ صاحب حق کی مدد کرتا ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ وکلاء معاشرے کے ایسے افراد کے حقوق ان تک پہنچانے کی کوشش کریں جو خود اس پر قادر نہیں ہوتے۔

676065

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

دشمن بعض افراد کی کم علمی سے سوء استفادہ کرتا ہے

شبستان نیوز : ایران عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن بعض افراد کی کم علمی سے سوء استفادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ ہنگاموں کے نتیجے میں جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں جو لوگ بے گناہ ثابت ہوئے وہ ان شاء اللہ اسلامی نرمی و رحمت کا مظاہرہ دیکھیں گے۔

منتخب خبریں