خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Thursday, December 14, 2017 خبر کوڈ : 70607

شہداء ہمارے لیے سب سے بڑا معنوی سرمایہ ہیں
شبستان نیوز : صوبہ کردستان کی سپاہ بیت المقدس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم شہداء کی آرزؤوں اوران کی اعلیٰ اقدار کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا وجود ہماری ملت و ملک کے لیے سب سے بڑا معنوی سرمایہ ہے۔

سنندج سے شبستان نیوز ایجنسی  کے نمائندے کی رپورٹ :

صوبہ کردستان کی سپاہ بیت المقدس کے کمانڈر سردار محمد حسین رجبی نے سنندج کے بہمن سینما میں، شہید عالم دین ملا محی الدین بیانی کے حوالے سے منعقد ہونے والی یادگاری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا وجود ہماری ملت و ملک کے لیے سب سے بڑا معنوی سرمایہ ہے کیونکہ انہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ہمارے لیے آزادی اور سکون کی دولت حاصل کی۔ وہ شہید ہو گئے مگر یہ آزادی اور سکون ہمارے حوالے کر گئے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ شہداء جو ہمارے لیے عظیم معنوی سرمایہ ہیں، اب یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے پورے وجود سے ان کی حفاظت کریں اس لیے کہ انہوں  نے انقلاب اسلامی کے دشمنوں کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کیا اور بہادری کی مثالیں قائم کیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس زندگی کے ہر میدان میں جو کچھ بھی ہے وہ انہی شہیداء کے خون کی برکت کی وجہ سے ہے۔ ہمیں ان کے زحمتوں اور مشقتوں کی قدر کرنی چاہیے۔

676058

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں