خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Thursday, December 14, 2017 خبر کوڈ : 70608

رہبر کے دستورات کو پوری سنجیدگی سے عملی جامہ پہنایا جائے
شبستان نیوز : قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ رہبر کے دستورات کو پوری سنجیدگی سے عملی جامہ پہنایا جائے۔

قزوین سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ آیت اللہ عبدالکریم عابدینی نے ایران کی رضاکار فوج کے ادارے سازمان بسیج میں  اساتذہ کے شعبے کے ارکان سے ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بسیجیوں (رضاکاروں) کی ذمہ داریوں کو کسی بھی صورت میں محدود نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایک بسیجی کی روح اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ معاشرے کے تمام مسائل پر نظر رکھتا ہو اور نہ صرف نظر رکھتا ہو بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کرتا ہو۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جنگ خندق میں مسلمانوں کے پاس جنگی سازو سامان کم تھا اور کھانے کی بھی اس حد تک قلت تھی کہ کجھور کے ایک دانے کو کئی مسلمانوں کے درمیان تقسیم کرنا پڑتا تھا اس کے باوجود بھی پیغمبر گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قسم کھائی کہ اس وقت کے ظالموں کی طاقت کو شکست دے کر رہیں گے۔

نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا کہ بسیجی روح کا یہی تقاضا ہے کہ کمزوروں، مظلوموں اور محتاجوں کی مدد کی جائے۔ یہ روح ہمیں شہداء میں نظر آتی ہے جیسا کہ شہید بابایی تھے جو دوسروں کی مدد کے لیے ہر وقت کمر بستہ رہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ضروری ہے کہ اس حوالے سے رہبر کے دستورات کو پوری سنجیدگی سے عملی جامہ پہنایا جائے۔

676070

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ مکارم شیرازی:

ٹیلیگرام کا مالک امریکہ اورصہیونزم کا ایجنٹ ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےسوشل نیٹ ورک ٹیلیگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس نیٹ ورک کا مالک روس کا رہنے والا یہودی ہےکہ جو امریکیوں اورصہیونیوں کے حکم پرعمل کرتا ہے۔

منتخب خبریں