خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Thursday, December 14, 2017 خبر کوڈ : 70609

طنز، مشکلات اور پریشانیوں کو لطافت کے ساتھ بیان کرتا ہے
شبستان نیوز : صوبہ جنوبی خراسان کے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ طنزیہ شاعری، عام شاعری کی نسبت کافی مشکل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طنزیہ شاعری کے ذریعے بہت سے معاشرتی موضوعات مثلاً سماجی مشکلات اور پریشانیوں کو انتہائی لطافت کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے۔

بیرجند سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

صوبہ جنوبی خراسان کے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی کے جنرل ڈائریکٹر احمد محبی نے جنوبی خراسان میں منعقد ہونے والے طنزیہ شاعری فیسٹیول کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طنز کسی بھی شکل کا ہو شعر میں بیان کیا جا سکتا ہے تا کہ اس میں ایک خوشگوار اثر پیدا ہو جائے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طنز انسان کی فکر کو جھنجھوڑتا ہے۔ اس کی ماہیت بہت پیچیدہ اور اس کے پہلو متنوع ہیں۔

انہوں نے  یہ بھی کہا کہ طنزیہ اشعار اگرچہ آپ کو ہنساتے ہیں مگر اس ہنسی کے پیچھے ایک تلخ واقعیت و حقیقت موجود ہوتی ہے۔

صوبہ جنوبی خراسان کے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی کے جنرل ڈائریکٹر احمد محبی نے مزید کہا کہ طنزیہ شاعری، عام شاعری کی نسبت کافی مشکل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طنزیہ شاعری کے ذریعے بہت سے معاشرتی موضوعات مثلاً سماجی مشکلات  اور پریشانیوں کو انتہائی لطافت کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے۔

یہ نظریہ بالکل غلط ہےکہ  طنزیہ شعر کہنے والا شاعر نہیں ہوتا، بلکہ ہمیں اس چیز کا اعتراف کرنا چاہیے کہ طنزیہ شاعر شعری مضامین کے علاوہ ایک اور بہت ہی خوبصورت ہنر کا مالک بھی ہوتا ہے اور وہ یہ کہ وہ معاشرتی مشکلات اور پریشانیوں کو طنز کے قالب میں پیش کرتا ہے۔

676072

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ مکارم شیرازی:

ٹیلیگرام کا مالک امریکہ اورصہیونزم کا ایجنٹ ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےسوشل نیٹ ورک ٹیلیگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس نیٹ ورک کا مالک روس کا رہنے والا یہودی ہےکہ جو امریکیوں اورصہیونیوں کے حکم پرعمل کرتا ہے۔

منتخب خبریں