خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Thursday, December 14, 2017 خبر کوڈ : 70610

جدید ترین ہوائی جہاز سپاہ پاسداران انقلاب کے حوالے کر دئے گئے
خبررساں ایجنسی شبستان آسمان پر پرواز اور سمندر میں تیرنے کی صلاحیت رکھنے والے جدید ترین ہوائی جہازوں کی پہلی کھیپ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حوالے کر دی گئی۔

اس موقع پر جنوبی ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر، میجر جنرل محمد علی جعفری نے بھی شرکت کی۔
 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری اور دوسرے یونٹوں کی تقویت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر برگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے یہ بات زور دے کرکہی کہ امن و آزادی اور ترقی و پیشرفت کے ساتھ رہنے کے لئے ہمیں ایران کو طاقتور بنانا ہو گا۔
 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمر علی فدوی نے اس موقع پر کہا کہ جو طیارے آج سپاہ کے فضائی یونٹ میں شامل کیے گئے ہیں وہ مختلف طرح کے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ یہ طیارے مختلف بلندیوں پر پرواز کرنے کے علاوہ سمندر کی سطح پر تیر بھی سکتے ہیں۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں