خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Thursday, December 14, 2017 خبر کوڈ : 70611

اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچے تشدد کے نشانے پر
خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر جیل میں قید کر دیا.

مغربی کنارے پر نہتے فلسطینی بچوں پر اسرائیلی فوجیوں نے بربریت کی ہر حد پار کر دی، احتجاج کرنے والے بچوں کو گھسیٹ کر تحویل میں لینا اور انہیں ایک سیل میں قید کرنا شروع کردیا ہے۔

سفاک صیہونی فوجی فوٹیج بنانے والوں پر بھی چڑھ دوڑے ۔ اسرائیلی فوجیوں کی حیوانیت پر ٹویٹر اکاؤنٹ پر ریمارکس دینے پر یہودیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔

در ایں اثنا صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بدھ کو بھی کئی بار بمباری کی ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے شہر خان یونس کے مغرب میں حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ کی البحریہ فوجی چھاؤنی پر ایک میزائل فائر کیا۔

صیہونی فوجیوں نے ساتھ ہی ایک اور میزائل البحریہ فوجی چھاؤنی کے قریب فائر کیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

صیہونی فوجیوں نے منگل کو بھی غزہ پٹی کے علاقے بیت لاہیا پر بمباری کر کے کم سے کم دو فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ جمعے سے اب تک صیہونی فوجیوں کے حملوں میں چھے فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ مکارم شیرازی:

ٹیلیگرام کا مالک امریکہ اورصہیونزم کا ایجنٹ ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےسوشل نیٹ ورک ٹیلیگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس نیٹ ورک کا مالک روس کا رہنے والا یہودی ہےکہ جو امریکیوں اورصہیونیوں کے حکم پرعمل کرتا ہے۔

منتخب خبریں