خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Friday, December 15, 2017 خبر کوڈ : 70618
آیت اللہ جعفر سبحانی:
انسان زبان کے ذریعے 24 گناہوں کا ارتکاب کرسکتا ہے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید نے کہا زبان انسانی جسم کا ایک ضروری عضو ہے اور انسان زبان کے ذریعے 24 گناہوں کا ارتکاب کرسکتا ہے انہوں نے کہا زبان انسانی افکار کو بیان کرتی ہے انسان کو اس کی ہمیشہ حفاظت کرنی چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے 14 دسمبر 2017 کو مسجد اعظم قم میں اپنے اصول کے درس خارج کے آغاز میں انسانی اعضاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا زبان انسانی اعضاء میں سے ایک اہم عضو ہے اور اگر یہ عضو فاسد ہوجائے تو انسان کی شخصیت بھی خراب ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا زبان ایک ضروری انسانی عضو ہے اور انسان اس کے ذریعے 24 گناہوں کا ارتکاب کرسکتا ہے۔

آیت اللہ سبحانی نے کہا جن سوالوں کے جوابات ہمیں معلوم نہیں ہیں ہمیں ان کے جوابات بھی نہیں دینے چاہئیں اور اپنی معلومات کے مطابق کتاب لکھنی چاہئے اور منبر پر جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا ہمیں متوجہ رہنا چاہئے کہ زبان گناہ کا ارتکاب نہ کرے اور اگر انسان ایک چیز کے متعلق نہیں جانتا تو اسے کہہ دینا چاہئے کہ نہیں جانتا اگر ایسا کرے گا تو خدا کے نزدیک اور لوگوں کے نزدیک اس کا مقام بلند ہوگا۔

675896

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں