خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۷

الأحد ١١ صفر ١٤٤٠

Sunday, October 21, 2018

وقت :   Friday, December 15, 2017 خبر کوڈ : 70619
آیت اللہ حسین نوری ہمدانی:
غاصب صہیونی قدس کو اپنا دارالحکومت نہیں بنا سکتے
سیاسی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے القدس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ کہتے ہیں کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت ہونا چاہئے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ حسین نوری ہمدانی مسجد اعظم قم میں اپنے فقہ کے درس خارج کے آغاز میں حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی شہر قم میں تشریف آوری کی سالگرہ کی مناسبت سے حاضرین کو مبارک باد دینے کے بعد کہا ہماری تمام توفیقات حضرت فاطمہ(س) کے پڑوس میں رہنے کی وجہ سے ہیں آپ بہت زیادہ عظمت کی مالک ہیں اور آئمہ نے آپ کی عظمت کا اعتراف کیا ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا تشیع کے استحکام اور ثقافت اہل بیت(ع) کی ترویج کی خاطر حضرت فاطمہ معصومہ(س) نے ایران کا سفر کیا۔

انہوں نے یہودیت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ابتدا میں خداوند عالم نے اس اقدام کی مدد کی اسے نعمتیں عطا کیں لیکن اس قوم نے بچھڑے کی عبادت کرکے اپنے آپ کو ذلیل و رسوا کردیا۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے مسئلہ قدس کے متعقل گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ کہتے ہیں کہ بیت المقدس کو صہیونیوں کا دارالحکومت ہونا چاہئے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

انہوں نے آخر میں کہا مسلمانوں کو آپس میں متحد ہوکر بیت المقدس کا دفاع کرنا چاہئے اور صہیونی دشمنوں کو اس کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ وہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت بنائیں۔

675859

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں