خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Monday, December 18, 2017 خبر کوڈ : 70691

13سے 17جنوری کو تہران میں اسلامی پارلیمنٹس کےاسپیکروں کا اجلاس منعقد ہوگا
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرکےخصوصی مشیرنےخبردی ہےکہ 13سے 17 جنوری 2018ء کو تہران میں اسلامی ممالک کی پارلیمنٹس کے اسپیکرزکا اجلاس منعقد ہوگا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے پارلیمانی نامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امورکےخصوصی مشیرحسین امیرعبداللہیان نے اسلامی ممالک کی پارلیمنٹس کی یونین کی فلسطین کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کی سائڈ لائن پر صحافیوں کےاجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ اجلاس، اسلامی ممالک کی پارلیمنٹس کی یونین کےسربراہوں کے اجلاس کا پیش خیمہ ہےکہ جو13 سے17جنوری 2018ء کو تہران میں منعقد ہوگا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہم اس اجلاس میں بھرپورطریقےسےفلسطین کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں گے لیکن یہ ایک ہنگامی اورفوری اجلاس ہے کیونکہ ایران نےفیصلہ کیا ہےکہ وہ اسلامی ممالک کے وفود کی موجودگی میں بلند فریاد کےساتھ اعلان کرے کہ بیت المقدس کو فلسطین کا مستقل دارالحکومت تسلیم کیا جاتا ہے اوراسی طرح فلسطین کی مکمل کامیابی اورتاریخی سرزمینوں کی واپسی تک فلسطینی گروہوں کی وحدت کی تاکید کی جاتی ہے۔

امیرعبداللہیان نےکہا ہےکہ ہم امید کرتےہیں کہ اس ہنگامی اجلاس کے لیے فراہم ہونے والےابتدائی پروگرام سبب بنیں کہ اسلامی ممالک کی پارلیمنٹس۔ اپنی حکومتوں کو فلسطینی عوام کی موثراور ٹھوس حمایت کی نصیحت کریں۔

676880

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں