خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۴ تیر ۱۳۹۹

الثلاثاء ٢٤ ذو القعدة ١٤٤١

Tuesday, July 14, 2020

وقت :   Monday, December 25, 2017 خبر کوڈ : 70785

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے عالمی رہنماؤں کو تہنیتی پیغامات
خبررساں ایجنسی شبستان صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کو دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے تہنیتی پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا کہ پیغمبران الہی کی تعلیمات کے زیرسایہ اور پرامن بقائے باہمی کے اصول پر بھروسہ کرکے امن و انصاف اور مساوات وبرابری کے قیام اور اس کو رواج دینے کی جانب اہم قدم اٹھایا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ ادیان الہی کے علما ، پیروؤں اور اکابرین کے درمیان گفتگو اور تعاون کے ذریعے پوری دنیا کے انسانوں کے لئے سال دوہزار اٹھارہ کو عزت و معنویت اور رفاہ وآسائش سے مملو اور تشدد سےعاری سال بنائیں۔
صدر روحانی نے اسی طرح کیتھولیک عیسائیوں کے رہنما پاپ فرانسیس کے نام بھی اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ نیا سال پیغمبران الہی کی تعلیمات کے زیرسایہ سبھی انسانوں کے لئے دنیا میں ہر طرح کی برائیوں، تفریق اور غربت و افلاس کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی دنیا ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں کو الگ الگ مبارک باد کے پیغام ارسال کرکے حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی اور اس امیدکا اظہار کیا کہ نیا سال پوری انسانیت کے لئے امن و آشتی کا سال ثابت ہوگا۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں