خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۱ تیر ۱۳۹۹

السبت ٢١ ذو القعدة ١٤٤١

Saturday, July 11, 2020

وقت :   Monday, December 25, 2017 خبر کوڈ : 70793
آیت اللہ نوری ہمدانی:
ہمارا انقلاب جہادی عقیدہ کی وجہ سے کامیاب ہوا ہے
سیاسی: آیت اللہ نوری ہمدانی نے مسلمانوں کی عزت و عظمت جہاد کی وجہ سے ہے اور انہوں نے کہا کہ اگر لوگ جہاد نہ کرتے تو ہمارا انقلاب اسلامی بھی کامیاب نہ ہوتا اور جہادی ثقافت کو شہدا کے وصیت ناموں سے ہمشیہ یاد رکھا جائے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے آج نماز ظہر کے بعد بعض اہم فوجی شخصیات سے ملاقات کے دوران کہا کہ انقلاب اسلامی ایران انبیاء کی سیرت اور ان کی زحمات کی کڑی کا ایک سلسلہ ہے۔

انہوں نے کہا اسی لئے امام خمینی(رہ) نے فرمایا تھا کہ ہمارا اسلامی انقلاب انبیاء الہی کی تحریک کا ہی ایک سلسلہ ہے چونکہ خدا اپنے انبیا کو طاغوت کے ساتھ ٹکرانے کا حکم دیا ہے اور ہم نے بھی زمانے کے طاغوت کو سرنگون کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا انسان جتنا جتنا قرآن اور انبیاء کی تعلیمات سے آشنا ہوتا ہے اتنا ہی انقلاب کی عظمت کو بہتر انداز میں درک کرتا ہے چونکہ انبیا پہلے اپنی تعلیمات کو معاشرے میں عام کرتے تھے اور مجبوری اور ناچاری کی صورت میں جہاد کا حکم دیتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا امام خمینی(رہ) نے بھی یہی کام کیا کہ پہلے شاہ کو نصیحت کی اور جب شاہ نے ایک نہ سنی تو لوگوں کو طاغوت سے نجات دینے کیلئے جہاد کا حکم دیا۔

678284

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں