خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۳۱ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ٢٣ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 22, 2019

وقت :   Wednesday, December 27, 2017 خبر کوڈ : 70806
حجۃ الاسلام فاطمی نیا:
مفید علم کا حصول انسان کی سعادت کا باعث بنتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ قم کےاستاد نےعلم کو انسان کی روحانی ترقی کا سبب قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ مفید اورنافع علم ہی انسان کی سعادت کا باعث بنتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق درس اخلاق کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین فاطمی نیا نے گزشتہ رات اپنے درس اخلاق میں کہا ہے کہ امام حسن عسکری علیہ السلام نےظالم اورجابر عباسی حکمرانوں کے کٹھن حالات میں ایک علمی تحریک شروع کرکے بہت سےشاگردوں کی تربیت کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ علم فقط وہی نہیں ہےکہ جس کی آج تدریس کی جاتی ہےبلکہ ہرجاننا اور سمجھنا علوم کے زمرے میں آتا ہے۔ روایات کےمطابق انسان کی عمرمختصرجبکہ علم بہت زیادہ ہے؛ اس روایت کی بنا پرانسان کو علوم میں سے بہترین علم کو حاصل کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فاطمی نیا نےکہا ہےکہ آج سب لوگ اپنی اولاد کی اچھی تربیت اورعلم کے حصول کے درپے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ بعض مقامات پرتطبیق میں غلطی کرجاتے ہیں۔ انسان کے پاس یہ قدرت نہیں ہےکہ وہ جس علم کو بھی پسند کرتا ہےاسےحاصل کرے۔ لہذا اس نکتے پرتوجہ دینی چاہیےکہ ایسےامورکا انتخاب کرے کہ جو مفید ہوں اورجس کا حصول بھی ممکن ہو۔ بنابریں علم کےحصول میں نافع اورمفید علم پرتوجہ دینی چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اپنی اولاد کی الہی اورصحیح تربیت کرنی چاہیے۔ آج کل بعض افراد علمی کےاعلیٰ مراتب کے حصول کو اولاد کی صحیح تربیت جانتے ہیں اوردینی تربیت سےغافل ہوجاتے ہیں جبکہ اولاد کی روحانی اوراعتقادی سلامتی، ان کی دینی تربیت کےمرہون منت ہے۔

678889

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں