خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۱ تیر ۱۳۹۹

السبت ٢١ ذو القعدة ١٤٤١

Saturday, July 11, 2020

وقت :   Saturday, December 30, 2017 خبر کوڈ : 70852

ایران کے عوام امریکی حکام کے بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دیتے
خبررساں ایجنسی شبستانامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی بنا پر ملکی ذرائع ابلاغ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے چلے آرہے ہیں، اپنے ایک ٹوئٹ میں حکومت ایران سے ایرانی عوام کے حقوق کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی حکام کے گھٹیا، بے کار اور ناقابل اعتبار بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے عوام فلسطین، یمن اور بحرین میں عوامی حقوق کی پامالی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور شرکت اور مہذب ایرانی عوام کے امریکہ میں داخلے پر پابندی، امریکہ میں مقیم ایرانی شہریوں کی بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتاریوں کے معاملات کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے۔
بہرام قاسمی نے مو کہا کہ ایرانی عوام مختلف شہروں میں ہونے والے حالیہ عوامی اجتماعات کی امریکی حکام کی جانب سے موقع پرستانہ اور فریب کارانہ حمایت کو حکومت امریکہ چال اور ریاکاری کے سوا کچھ نہیں سمجھتے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے عوام ملک کی سلامتی اور پیشرفت کا سب سے بڑی ڈھارس ہیں اور اپنی سرنوشت کے تعین کے لیے انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت ملک اور اسلامی انقلابی ترقی و دوام کی ضمانت  ہے۔
 بہرام قاسمی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین میں عوامی مطالبات کی قانونی حمایت کا طریقہ کار پوری طرح واضح ہے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر شخص کو اپنے مطالبات پیش کرنے کی پوری آزادی دی گئی ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں