خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۷ خرداد ۱۳۹۸

الاثنين ١٤ شوّال ١٤٤٠

Monday, June 17, 2019

وقت :   Wednesday, January 3, 2018 خبر کوڈ : 70891
آیت اللہ سبحانی:
اسلامی جمہوریہ ایک نعمت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ سبحانی نےکہا ہےکہ حکمران، آہستہ آہستہ مشکلات کو حل کریں، دنیا میں مشکل سےخالی کوئی حکومت نہیں ہے، ایک مملکت کا نظام چلانا مشکل کام ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ سبحانی نے 3جنوری کو قم کی مسجد اعظم میں اصول کے درس خارج میں کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ہمارے لیے ایک نعمت ہے،آپ نے اس دورکا مشاہدہ نہیں کیا ہے کہ جب اس قدردینی اجتماعات نہیں ہوتے تھے اورکتاب کی اشاعت ممکن نہیں تھی۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ میں جب قم میں آیا تو اس وقت یہ قم ایک دیہات تھا اوراس میں کوئی رفاہی اورآبادانی کا کام نہیں ہوتا تھا لیکن انقلاب کے بعد حالات تبدیل ہوگئے اورملک کے کونے کونے میں ترقی اورآبادانی کےکاموں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس مرجع تقلید نےکہا ہےکہ یہ ایک نعمت ہےکہ جو اللہ نے ہمیں عطا کی ہے لہذا اس کاشکرادا کرنا چاہیے اگرہم نے اس نعمت کا کفرکیا(وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ  وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ).

انہوں نےمزید کہا ہےکہ کوئی یہ نہیں کہتا کہ ہمارے معاشرے میں کوئی مشکل موجود نہیں ہے، لیکن غیرعقلانی اورغلط اقدامات کی بجائےگفتگو کے ذریعےاس مشکل کو حل کرنا چاہیے۔

آیت اللہ سبحانی نےحکمرانوں کو مخاطب قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ حکمرانوں کو آہستہ آہستہ مشکلات کو حل کرنا چاہیے۔ لوگوں کی آمدن ، معیشت اوربیروزگاری کےمسائل کو برطرف کرنا چاہیے کہ اس سلسلے میں دو راستے موجود ہیں: ایک یہ کی سود کا راستہ روکا جائے اوردوسری جانب غیرضروری درآمدات کا سلسلہ روکا جائے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ سود نے لوگوں کو بیچارہ کردیا ہوا ہے بینکوں کو لوگوں سے پیسے لےکر معاشرے میں سود کی ترویج کرنے کی بجائے فقط لوگوں کےمال کی حٖفاظت کرنی چاہیے ۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ آج ان حالیہ اقدامات کی مذمت میں پورے ایران میں مظاہرے منعقد ہورہے ہیں لہذا لوگوں کو اس مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

680210

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں