خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٥ جمادى الأولى ١٤٣٩

Sunday, January 21, 2018

وقت :   Sunday, January 07, 2018 خبر کوڈ : 70922

نائجیریا میں ایک مسجد پر حملے کی بھرپور مذمت
بین الاقوامی: ترکی اور الجزائر نے نائجیریا میں واقع ایک مسجد پر حملہ کی بھرپور مذمت کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی ترکیا الان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نائجیریا کے شمال مشرق میں واقع ایک مسجد پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ترکی کے وزیرخارجہ نے بیان دیا ہے کہ یہ مسجد نائجیریا کے شمال مشرق کیمرون اور نائجیریا کے بارڈر پر واقع ہے جن میں کئی نمازیوں کو نشانہ بنایاگیا ہے اور اس علاقے میں دہشت گرد گروہ بوکوحرام اپنے حملات کو جاری رکھتا ہے۔

اسی طرح الجزائر کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالعزیز بن شریف نے بھی اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم اس حملے کی بھروپر مذمت کرتے ہیں اور نائجیریا کی ملت کو اس حادثے کی تسلیت عرض کرتے ہیں۔ نیز مرحومین کیلئے بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے بڑی صراحت سے کہا کہ دہشت گردوں کی اس قسم کی کاروائیاں افریقی ممالک کو ان کیلئے خلاف لڑنے کیلئے بھرپور طریقے سے تیار کررہی ہیں۔

680633

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام حسینی:

مومن کی توہین غضب الہی کا پیش خیمہ ہے

سماجی: حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا شکرانہ انداز میں کسی بھی مومن کی توہین کرنا غضب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

منتخب خبریں