خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٥ جمادى الأولى ١٤٣٩

Sunday, January 21, 2018

وقت :   Sunday, January 07, 2018 خبر کوڈ : 70931
آیت اللہ سید احمد میرعمادی:
دشمن کی سازشوں سے مقابلے کا بہترین راستہ بصیرت ہے
سیاسی: ایران کے صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا آج دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے انہوں نے کہا دشمن کی سازشوں سے مقابلے کا بہترین راستہ بصیرت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق صوبہ لرستان میں نمائںدہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد میرعمادی نے 7 جنوری 2018 کو شہر خرم آباد میں ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا دشمن فتنہ انگیزیوں کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران سے اپنی شکستوں کا انتقام لینا چاہتا ہے۔

انہوں نے ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والے حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ان حالات میں دشمن کا ہاتھ ملت ایران کیلئے واضح اور آشکار ہے۔

آیت اللہ میرعمادی نے کہا دشمن لوگوں کے جائز مطالبات کو غلط رنگ دیکر ایران میں ناامنی ایجاد کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا دشمن فرصت کی تلاش میں ہے۔ آیت اللہ میرعمادی نے کہا دشمن کی سازشوں اور حیلوں سے مقابلے کا راستہ دشمن شناسی اور بصیرت ہے۔

680937

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام حسینی:

مومن کی توہین غضب الہی کا پیش خیمہ ہے

سماجی: حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا شکرانہ انداز میں کسی بھی مومن کی توہین کرنا غضب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

منتخب خبریں